ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حکومت نے آرٹیکل 370 نہیں، اس کی دفعات کو ہٹایا ہے: ہریش سالوے

حکومت نے آرٹیکل 370 نہیں، اس کی دفعات کو ہٹایا ہے: ہریش سالوے

Mon, 05 Aug 2019 22:21:31    S.O. News Service

نئی دہلی، 05 اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) آرٹیکل 370 پر مرکزی حکومت کے فیصلے کے بعد اس پر بحث جاری ہے۔اسی تناظر میں سابق اٹارنی اوربین الاقوامی عدالت میں کلبھوشن جادھو کا کیس لڑنے والے ہریش سالوے کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہاہے کہ حکومت نے آئین کے آرٹیکل 370 کو نہیں، بلکہ آرٹیکل 35 اے سمیت اس کی دفعات کو ختم کیا ہے۔سالوے نے سپریم کورٹ میں میڈیاسے بات چیت میں کہاکہ دفعہ 370 کہتی ہے کہ اس کے تحت دفعات کو صدر کے حکم کے ذریعے لاگو کیا جائے گا،1954 میں صدر کے حکم کے ذریعے آرٹیکل 35 اے کو آئین میں شامل کیا گیا تھا،آج اسی حکم کو منسوخ کیا گیا ہے۔ریاست کی حدودکودوبارہ مقرر کرنے یا ریاست کی تنظیم نو پر حکومت کے بل پر سالوے نے کہاکہ ریاست کو دو حصوں میں بانٹنے سے متعلق بل کوپارلیمنٹ میں دو بار پیش کیا جائے گا۔بل کی اہمیت تبھی ہوگی، جب یہ پارلیمنٹ میں پاس ہو جائے گا،یہ ایک سیاسی فیصلہ ہے۔ آرٹیکل 35 اے کے مطابق، ریاست کی مقننہ کو جموں و کشمیر کے مستقل شہریوں کے معیار کی وضاحت کرنے کا حق ہے۔سال 1954 میں صدر کے ایک حکم کے ذریعے اسے آئین میں شامل کیا گیا تھا۔اس کے مطابق، کوئی بھی باہر جموں و کشمیر میں جائیداد نہیں خرید سکتا اور ریاست میں نوکری نہیں کر سکتا۔یہ آرٹیکل ریاست کی خواتین شہریوں کو بھی کسی بیرونی شخص سے شادی کرنے کی صورت میں ریاست میں کسی بھی جائیداد کے حقوق سے محروم کرتا ہے۔اسے ایک درخواست کے ذریعے سپریم کورٹ میں چیلنج بھی دیا گیا ہے۔ عدالت عظمی میں آرٹیکل 35 اے کو چیلنج دیتی 6 عرضیاں دائر کی گئی ہیں۔ 


Share: